ایم پی اے توفیق احمد بٹ کا جشن بہاراں کے سلسلہ میں قائم اسٹالز کا دورہ

پیر 23 اپریل 2018 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں 2018 جناح اسٹیڈیم میں پروگرام کے آخری روز ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے اسٹیڈیم میں موجود تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹالز میں موجود تمام چیزوں میں دلچسپی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تمام چیزوں کی خوب تعریف کی اور کہا کے اس طرح کی چیزوں میں ہماری ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے سٹالز میں پاکستان کے تمام صوبوں کی جھلک نظر آئی اور پروگرام میں موجوددستکاریوں کی نمائش دیکھ کر توفیق احمد بٹ بہت متاثر ہوئے اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس بے حد اچھے اور ثقافتی پروگرام کو منعقد کروانے پر میں گوجرانوالہ کی انتظامیہ اور آرٹس کونسل گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یہ امید رکھتاہوں کے اس طرز کے پروگرامز گوجرانوالہ آرٹس کونسل منعقدکرواتی رہے گی تاکہ گوجرانوالہ کے تمام لوگوں اچھی اور بہتر تفریح مہیا ہو سکے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سعید احمد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حلیم خان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرز کہ پروگرامز ہم کرواتے رہے گے جس سے گوجرانوالہ کی عوام کو تفریح مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :