وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا

پیر 23 اپریل 2018 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو طلائی زیورات اور نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ نون پولیس کو آصف محمود نے بتایا کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ، بہارہ کہو پولیس کو انعام الحق نے بتایا کہ نامعلوم چوراس کا موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے، بشارت محمود نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اس کے گھر سے 33ہزار روپے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :