ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسکھر ٹو کی جانب سے پولیو مہم میں فنگر مارکنگ اور دیگر کوتاہیاں دور کرنے کی ہدایت

پیر 23 اپریل 2018 23:23

سکھر۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر II- محمد ایوب چاچڑ نے محکمہ صحت کے افسران اورپو لیو ٹیموں پر زور دیا ہے کہ پولیو مہم کو کارآمد اور کامیاب بنانے کے لئے کاغذی خانہ پری سے ہٹ کر عملی کام کر کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے نجات دلائی جائے اور مہم سے قبل فنگر مارکنگ اور دیگر کوتاہیوں کو دور کیا جائے اور اس کے ساتھ پولیو ورکرز کو قابل ماسٹر ٹرینرز سے تربیت دلائی جائے تا کہ کوئی بھی غلطی نہ ہو سکے۔

انہوں نے یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں پولیو کے خاتمے کے لیے تشکیل کردہ ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران دیں ۔ اے ڈی سی ٹونے ڈبلیو ایچ او نمائندوں اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ویکسینیٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہم سے پہلے فنگر مارکنگ میں استعمال ہونے والے مارکرز کو چیک کیا جائے اور غیر معیاری مارکرز کے متعلق ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کو پیشگی اطلاع دی جائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکھر II- محمد ایوب چاچڑ نے موٹر وے افسران کو کہا کہ ہر ٹرانزٹ پوائنٹ پر چیکنگ کے لیے گاڑیوں کو روکا جائے تا کہ ہجرت کرکے آنے والے خاندانوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاسکیں ۔

اجلاس کے دوران آئی آر ڈی کے نمائندوں نے بتایا کہ آئندہ پولیو مہم میں ویکسینیٹرز کو ڈیجیٹل امیونائزیشن موبائلز دئیے جائینگے جس کے زریعے ویکسینیٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائیگا ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران ، یونیسیف اور دیگر متعلقہ افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :