جاپانی کابینہ کے چیف سیکریٹری کا شمالی کوریائی عزم کا خیرمقدم

منگل 24 اپریل 2018 11:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہیدے سٴْوگا نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات کی معطلی کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا اس حوالے ایک قدم آگے بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی حکومت کا مئوقف برقرار رہے گا جس کا مقصد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے تمام قسم کے ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ یوشی سٴْوگا نے کہا، کہ حکومت بین الکوریائی اور امریکا شمالی کوریا سربراہ ملاقاتوں سے قبل، شمالی کوریا سے متعلق اپنی پالیسی کے حوالے سے جنوبی کوریا اور امریکا کے ساتھ رابطے میں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :