ٹی وی پر میری اصل شناخت ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے ہوئی ‘نووین وقار

منگل اپریل 13:22

ٹی وی پر میری اصل شناخت ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے ہوئی ‘نووین وقار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) اداکارہ نووین وقار نے کہا ہے کہ ٹی وی پر میری اصل شناخت ڈرامہ سیریل ’’ہمسفر ‘‘ سے ہوئی جس میں میرا نیگٹیو کردار اس طرح چھایا رہا کہ لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر شدید کا نشانہ بنایا اور مجھے مغرور ،بدتمیز جیسے خطاباب دیئے اس صورتحال پر میں کافی دلبرداشتہ ہوئی اور جب میں نے ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ سے صورتحال کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا اور عام زندگی میں لوگ تمہیں برا سمجھتے ہیں تو تمہیں یقین کر لینا چاہیے کہ یہی تمہاری کامیابی ہے ان سے بات کرنے کا بعد بڑا حوصلہ اور ہمت پیدا ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر سیٹ پر خاموش رہتی ہوں ،دوسروں کی باتیں سن کر خود کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران عباس خوبصورت ہونے کے ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :