سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش بلڈ انفکشن لاحق ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل

منگل 24 اپریل 2018 13:45

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) امریکا کے سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کو بلڈ انفکشن لاحق ہونے کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا،ان کے دفتر سے منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق سابق صدر اپنی اہلیہ باربرا بش کی تدفین کے ایک روز بعد طبیعت ناساز ہونے پر ہوسٹن میتھاڈسٹ ہسپتال داخل کرادیئے گئے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق 93 سالہ سابق صدر کو خون میں انفکشن کی شکایت ہے جس کا علاج شروع کردیا گیا ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جارج ایچ ڈبلیو بش امریکا کے 41 ویں صدر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ سابق خاتون اول گزشتہ منگل کو انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی تدفین کے موقع پر سابق صدر سوگ میں شامل ہونے والوں کے ساتھ موجود رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :