غزہ پٹی میں پراسرار دھماکا ،

ایک فلسطینی کسان جاں بحق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا

منگل 24 اپریل 2018 13:59

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) فلسطینی وزارت صحت نے کہاہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ جاں بحق ہو گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جن میں ایک محمد نمر کا بیٹا ہے، اسے سر میں چوٹ آئی۔

اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی کسان بھی زخمی ہوا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا زرعی اراضی میں ہوا جو المقادمہ خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ زمین غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے چند سو میٹر کی دٴْوری پر ہے۔فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔