چین علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید فروغ دے گا،شن چھانگ یو

منگل 24 اپریل 2018 17:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) چین کے قومی محکمے برائے علمی اثاثوں کے حقوق کے سربراہ شن چھانگ یو نے کہا کہ چین علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید فروغ دے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے قومی محکمے برائے علمی اثاثوں کے حقوق کے سربراہ شن چھانگ یو نے کہا کہ چین علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کو مزید فروغ دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک مکمل نظام قائم کرے گا تاکہ تخلیق اوراس سے منسلک مارکیٹ کو زیادہ طاقتور قانونی تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ شن چھانگ یو نے کہا کہ چین علمی اثاثوں کے حقوق کے قانون میں ترمیم کے موقع پر علمی اثاثوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے طور پرمعاوضے کیلیے نظام کے قیام کو تیز تر بنائے گا جبکہ حقوق کے تحفظ کیلئے زیادہ آسان، موثر اور کم قیمت کے چینلز فراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت چین میں علمی اثاثوں کے حقوق کے تحفظ کیانیس مراکز موجود ہیں اور رواں سال مزید مراکزکا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چین علمی اثاثوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا تاکہ زیادہ کھلے، جامع اور متوازن بین الاقوامی قواعد بنائے جا سکیں اور بیرون ممالک چین کے علمی اثاثوں کے حقوق کا بہتر تحفظ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :