قومی فٹبال ٹیم کے نئے برازیلین کوچ 25 اپریل کو پاکستان آئیں گے

منگل اپریل 17:50

قومی فٹبال ٹیم کے نئے برازیلین کوچ 25 اپریل کو پاکستان آئیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان فٹبال ٹیم کے نئے برازیلین کوچ 25 اپریل کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔برازیلین اسٹار نگورا قومی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز کے بعد کریں گے۔

(جاری ہے)

نگورا کراچی میں جاری نیشنل چیلنج کپ سے نئے ٹیلنٹ کو بھی تلاش کریں گے۔۔سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو پیغام میں انھوں نے مخصوص انداز میں سلام سے آغاز کیا، انھوں نے بتایا کہ چند روز میں پاکستان آرہا ہوں، جہاں نئے پاکستانی ٹیلنٹ کو تلاش کروں گا اور پاکستان کی قومی ٹیم کو ٹریننگ بھی دوں گا۔