قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سائوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 24 اپریل 2018 17:56

قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سائوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول سائوتھ ایشین جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایونٹ 5 سے 6 مئی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے پہلے ہی ایونٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، 8 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی، مرد ایتھلیٹس میں محمد وسیم، محمد حمزہ، حسن رضا، محمد شہزاد، یونس وقار، معید بلوچ، عبدالرزاق، غلام جبکہ خواتین ایتھلیٹس میں تحریم، عیشا، اقصیٰ اور نوالعمین شامل ہیں، پاکستانی مینز ٹیم چیمپئن شپ میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر دوڑ، 4x400 میٹر ریلے، ڈسکس تھرو جبکہ خواتین ایتھلیٹس 100، 200 میٹر دوڑ اور 4x400 میٹر ریلے میں تمغوں کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔

ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایتھلیٹس کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہیڈکوچ محمد اصغر گل کی زیر نگرانی جاری ہے، رانا سجاد، بشرا پروین اور سیمی رضوی بھی ان کی معاونت کر رہی ہیں۔ طے شدہ شیڈول کے تحت قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 4 مئی کو سری لنکا روانہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :