امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، روسی وزیر خارجہ

منگل 24 اپریل 2018 19:17

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2018ء) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا کا شام سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

لاوروف کے مطابق واشنگٹن شام سے اپنے فوجی دستوں کے انخلا کا عندیہ تو دے چکا ہے لیکن موجودہ حالات میں ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد شامی تناز عے کے حل کے حوالے سے کوئی واضح تصویر سامنے آ سکے گی۔ اس موقع پر لاوروف نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ ’جی سیون‘ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے روس پر کی گئی تنقید کو بھی مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :