میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا 22واں اجلاس
سی او ایم سی آئی کی وفا قی حکومت سے فنڈز کی منظوری اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ایوان کو بریفنگ
منگل 24 اپریل 2018 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وفا قی حکومت سے ایم سی آئی کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز مانگے گئے تھے جس پر وفاقی حکومت نے 13ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ مئیر اسلام آباد نے ایوان کو بتایا کہ13 ارب سے زائد فنڈز کو اسلام آباد بس سروس، روال لیک ٹریٹمنٹ واٹر پلانٹ، ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی مشینری، ٹائون ہال کی تعمیر، یونین کونسل کے دفاتر کی تعمیر ، چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، اسلام آباد کی خوبصورتی کے پرا جیکٹ، پارکس اور پلے گرائونڈز ، سیوریج اینڈ سینی ٹیشن سسٹم ، دیہی علا قوں کیلئے وا ٹر سپلائی سکیم، را بطہ سڑکوں کی تعمیراور سینی ٹیشن سروسز سمیت دیگر عوامی فلا حی منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔
اجلاس میں اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں بنائی جانے والی فئیر پرائس شاپس پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ یہ بریفنگ ایم سی آئی کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے دی۔ اس موقع پر مئیر اسلام آبادنے کہا کہ ان شاپس کی تعمیر کا مقصد شہریوں کو سستے داموں سبزی فروٹ مہیا کرنا تھا تاہم ان دکا نوں کے الاٹیوںنے اس کی پا بندی نہیں کی جس پر کچھ دکا نیں سر بمہر کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ دکانوں کے الاٹیوں نے عدالت سے حکم امتنا عی حا صل کر رکھا ہے۔ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ فئیر پرائس شا پس کی ازسرنو الاٹمنٹ کیلئے ایوان جو پالیسی بنائے گا اسے اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں اسلام آباد کے دیہی علا قوں کو درپیش مسا ئل پر تفصیلی بحث کی گئی جس پر مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کا پہلا تجربہ ہے جس میںشہری اور دیہی علا قوں کی مکمل نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفا قی حکومت سے ملنے والے فنڈز سے دیہی علا قوں میں بھی ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے بتا یا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ اور ایچ الیون میں مو جود مسلم قبرستانوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کی ڈیوٹی لگا ئی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود غیر مسلموں کے قبرستان بھی اس خصوصی مہم کے دوران صاف کئے جائیں گے۔ اجلاس میں دیہی علا قوں میں قبرستان کیلئے جگہ مختص کرنے کیلئے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.