سرگودھا:حساس ادارے نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لکسیاں کے انتہائی ناقص حفاظتی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کردیا

منگل 24 اپریل 2018 19:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) حساس ادارے نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لکسیاں کے انتہائی ناقص حفاظتی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن کو آگاہ کیا ہے کہ سکول ہذا میں 14سے 15سو بچے زیر تعلیم ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ناقص عملدرآمد کااندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں کے کمرے ایک کھلے میدان میں کھلتے ہیں جن کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی خدشات ہیں، جس پر کسی قسم کی توجہ نہیں دی جا رہی ، لہذا ترجیح بنیادوں پر اس غفلت کی ذمہ داری عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کی سفارشات پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :