جماعت اسلامی نے پنجاب میںنگران سیٹ اپ حکومت کیلئے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

جسٹس (ر) میاں اللہ نواز، ڈاکٹر صفدر محمود اور خضر حیات گوندل کے نام تجویز کر دیے

منگل 24 اپریل 2018 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کے ساتھ مشاورت کے بعد کیئرٹیکر پنجاب حکومت کے لیے تین نام تجویز کیے ہیںجو آج 25اپریل کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیئرٹیکر حکومت کے لیے جو نام تجویز کیے گئے ہیں ان میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ میاں اللہ نواز، سابق وفاقی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر صفدر محمود اور سابق وفاقی سیکرٹری صنعت خضرت حیات گوندل شامل ہیں۔