ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور رورل ہیلتھ سنٹر ڈھڈیال کا اچانک دورہ

منگل 24 اپریل 2018 21:26

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور رورل ہیلتھ سنٹر ڈھڈیال کا گزشتہ روز اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال ، ایم ایس صاحبان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی ،او پی ڈی ،میل و فی میل وارڈ ، لیبر روم لیبارٹری ۔ ایکسرے روم ، فارمیسی کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں سے صحت سے متلعق خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں طبئی سہولیات اور ادویات کے متعلق بھی استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس صاحبان کو علاج معالجہ کے لیے دی جانے والے سہولتوں میں مزید بہتری لانے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :