کراچی، کسٹم میں عا رضی تشخیص شدہ کیسز کو سیکشن 81کے تحت مقررہ وقت میں فائنل کیاجا ئے ، نائب صد رایف پی سی سی آئی

بصورت دیگر مقر رہ وقت کے ختم ہو نے کے بعد اس عا رضی تشخیص شدہ کیس کو امپو رٹر کی ڈیکلیئر کر دہ قیمت (Value) کی بنیا د حتمی قرار دیا جا ئے نیز اس مد میں جمع کرائی گئی بینک گا رنٹی ، سیکیو رٹیز وغیر ہ کو فوراًواپس کر دیا جا ئے، ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویز میں ایف بی آر سے مطالبہ

منگل 24 اپریل 2018 21:44

کراچی، کسٹم میں عا رضی تشخیص شدہ کیسز کو سیکشن 81کے تحت مقررہ وقت میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صد ر نے FPCCIکے بجٹ تجا ویز میں جو کہ بحیثیت چیئر مین بجٹ ایڈوائزری کو نسل ان کی زیر نگرانی میں تیار کی گئی ہیں فیڈرل بو رڈ آف ریونیو سے مطا لبہ کیاہے کہ کسٹم میں عا رضی تشخیص شدہ کیسز کو سیکشن 81کے تحت مقررہ وقت میں فائنل کیاجا ئے بصورت دیگر مقر رہ وقت کے ختم ہو نے کے بعد اس عا رضی تشخیص شدہ کیس کو امپو رٹر کی ڈیکلیئر کر دہ قیمت (Value) کی بنیا د حتمی قرار دیا جا ئے نیز اس مد میں جمع کرائی گئی بینک گا رنٹی ، سیکیو رٹیز وغیر ہ کو فوراًواپس کر دیا جا ئے۔

(جاری ہے)

سید مظہر علی نا صر نے وضاحت کی کہ بعض کیسز مثلاًکیمیکل گڈز کی تشیحص کر تے وقت کسٹم افسران اس قسم کے ما ل کو لیبا رٹری وغیرہ میں بھجواتے ہیں اور اس دوران اس مال کو بینک گا رنٹی وغیرہ کے عوض عارضی تشخیص کردہ قیمت پر کلیئر کر دیتے ہیں مگر عمو ماًہو تا یہ ہے کہ 180دن کی مقررہ مدت ختم ہو نے کے بعد بھی فا ئنل تشخیص نہیں ہو پاتی جسکی وجہ سے امپورٹر کی رقم لمبی مدت کیلئے پھنس جا تی ہے۔

متعلقہ عنوان :