ترکی نے 16 سال میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے، نائب وزیر اعظم

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ترکی کے نائب وزیر اعظم شمشیک نے کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ 16سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق غازی این تپ کے ایوان تجارت ، جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین کے زیر اہتمام ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترکی نے 16 سالوں میں 230 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے اور مستقبل میں اہم ترین کام افراط زر کے خلاف نبرد آزما ہونا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2002ء سے ابتک عالمی ترقی 78 فیصد جبکہ ترکی کی شرح نمو 230 فیصد رہی ہے۔ ترکی پر انگلیاں اٹھانے والے ان اعداد و شمار کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :