عفرین آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد4272 ہو گئی، ترک صدر

بدھ 25 اپریل 2018 10:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر و آک پارٹی کے رہنما رجب طیب اردوان نے بتایا کہ شامی علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے امن و آشتی کے لیے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے، لہذا شمالی شام میں ترکی کے خلاف کوئی بھی حرکت ہوئی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ترک مسلح افواج شمالی شام میں اور اندرون ِ ملک دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں سرگرداں ہے۔

متعلقہ عنوان :