گندم خریداری کے 382خریداری مراکزفعال کردیئے گئے ہیں، محکمہ خوراک

بدھ 25 اپریل 2018 11:10

قصور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) صوبہ بھرمیں گندم کی خریداری مہم رواں ماہ کے آخرمیں شروع ہوگی جبکہ گندم کی خریداری کے اختتام تک تمام ویٹ پروکیورمنٹ سنٹرزہفتہ وارتعطیل کے باوجود اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔پنجاب بھرکے تمام اضلاع میں قائم کئے گئے محکمہ خوراک کے 382خریداری مراکزفنکشنل کردیئے گئے ہیں جہاں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر باردانے کی تقسیم بھی جلد شروع کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک نے گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں کاشتکاروں کوگندم کی قیمت کی ادائیگی کی پالیسی کااعلان کردیاہے اورکہاہے کہ رقوم کی ادائیگی کی پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے 50بو ری گندم کی قیمت بینک کی مقررہ شاخ سے سپیشل کائونٹرزپر اداکی جائے گی۔محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا کہ گندم کی خریداری مہم کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ‘تمام اضلاع کیلئے 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :