ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

بدھ 25 اپریل 2018 13:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ کو مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 8 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے چار کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے ان کھلاڑیوں میں فرحان زمان، طیّب اسلم، عاصم خان اور عماد فرید شامل ہیں جبکہ باقی کھلاڑی بھی جلد کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوریا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں جن کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی وہی کھلاڑی ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین گیمز رواں سال اگست میں انڈونیشیا میں ہوں گے جس میں ایشین ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :