اچھے ڈرامے بنیں گے تو شائقین تھیٹر کا رٴْخ کریں گے،ڈرامہ پروڈیوسربائواصغر

بدھ 25 اپریل 2018 14:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر بائو اصغر علی کا کہناہے کہ پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ کے شعبے میں نمایاں تبدیلی دکھائی دے رہی ہے، بہت سے نوجوان اب اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اس شعبے کو اپنا رہے ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے۔

(جاری ہے)

بائواصغرعلی کا کہنا ہے کہ نوجوان فنکاروںمیں بہترکام کرنے کا سخت مقابلہ جاری ہے، فنکاروں کے درمیان اچھوتے کردارنبھانے کی جدوجہد بہت نمایاں ہے۔ یہ سب تو ایک طرح سے اسٹیج ڈرامہ کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ کیونکہ جب اچھے اسٹیج ڈرامے بنیں گے تب ہی شائقین نے تھیٹرز کا رخ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ عنوان :