امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک

بدھ اپریل 14:29

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) امریکہ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکزنے کہا کہ گزشتہ روز امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 74 واقعات رونما ہوئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات اوہایو،ایلینوی،ماساچسٹ،کارولینا،کنتاکی اورٹینسی میں پیش آئے۔

تاہم اہم واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاوس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے ریسٹورینٹ میں زبردستی گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔