بحر منجمد شمالی میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ

بدھ 25 اپریل 2018 14:33

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) بحر منجمد شمالی یا آرکٹک میں پلاسٹک کے انتہائی چھوٹے چھوٹے ذرات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے ایک تحقیقی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرکٹک سے لیے جانے والے برف کے نمونوں میں ان ذرات کی موجودگی ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک کا یہ کوڑا انسانوں، جانورں اور ماحول کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر پلاسٹک کے یہ ذرات بحر اوقیانوس، بحرالکاہل اور سمندر میں بڑھتی ہوئی جہاز رانی کی وجہ سے آرکٹک تک پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :