محکمہ لائیو سٹاک کی فارمرز کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت

بدھ 25 اپریل 2018 15:04

فیصل آباد۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور بھیڑ بکریوں کو مہلک و متعدی امراض سے بچانے کیلئے انہیں رواں ماہ اپریل، مئی اور جون کے دوران حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ چارے میں موجود بیماری کے جراثیم شدید گرمی کے باعث زہریلا مادہ پیدا کر کے جانوروں کی بیماریوں کے پھیلائو کا باعث بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتا یا کہ اگر جانور سست ہو جائے ، چارہ کھانا ، پانی پینا چھوڑ دے اور اسے بخار و دست کی شکائت محسوس ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس پر انتڑیوں کے زہر کے مرض نے حملہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ صورتحال پیدا ہوتے ہی جانوروں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی مرکز حیوانات پر پہنچایا جائے اور اس کی جسمانی ضرورت سے زیادہ چارہ فراہم کر نے سے گریز کیا جائے ۔ا نہوںنے کہا کہ بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کے مرض سے بچانے کیلئے ڈیڑھ ماہ کی عمر میںپہلا ،اڑھائی ماہ کی عمر میں دوسرا اور آٹھ ماہ کی عمر میں تیسرا حفاظتی ٹیکہ لگوایا جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :