عفرین آپریشن؛

ہلاک دہشتگردوں کی تعداد4272 ہو گئی،ترک صدر قومی مفاد کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کریں گے،میڈیا گفتگو

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانیوالے گردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت استنبول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ شامی علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کی تعداد 4 ہزار 272 ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے امن و آشتی کیلئے جو کچھ بھی لازم ہوا ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے،لہذا شمالی شام میں ترکی کیخلاف کوئی بھی حرکت ہوئی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ ترک مسلح افواج شمالی شام میں اور اندرون ِ ملک دہشتگردوں کا صفایا کرنے میں سرگرداں ہے۔

متعلقہ عنوان :