پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، ریونیو میں کمی پر اظہار برہمی

بدھ 25 اپریل 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روزچیئرمین عرفان الہی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے جنوری تا مارچ کی سہ ماہی کارکردگی اور مالی حسابات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بورڈ اراکین نے ماضی کی صورتحال اور ریونیو میں مجموعی کمی پر برہمی کا اظہار کیا، اراکین نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ سے بزنس پلان پر مثر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق باز پرس کی جائے۔

بورڈ اراکین کی جانب سے پی آئی اے کے چار جہاز کی دم اور کلر اسکیم تبدیل کئے جانے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں جہازوں کی کلر اسکیم کی تبدیلی کو جہازوں کے سی چیک سے مشروط کردیا گیا۔مذکورہ جہاز مرحلہ وار انجنئیرنگ میں آمد پر کلر تبدیلی کی کارروائی مکمل کی جائے گیاس کے علاوہ بورڈ کی جانب سے ائیرکرافٹ انجنئیرز کے مطالبات کی منظوری بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :