چین کے "مدر ریور" کا تحفظ کیا جائے، چینی صدر کا دریائے یانگسی کے ماحولیاتی تحفظ پر زور

بدھ 25 اپریل 2018 16:30

ای چھانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے دریائے یانگسی کے ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے "مدر ریور" کا بھر پور تحفظ کیا جائے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے چین کے صوبہ حو بئی کے شہر ای چھانگ کا دورہ کیا اور دریائے یانگسی کی ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترحیج دینے پر زور دیا اور کہا کہ چین کے "مدر ریور" کا بھر پور تحفظ کیا جائے۔اطلاع کے مطابق چینی صدر نے ای چھانگ میں قابلِ تجدید مواد تیار کرنیوالے ایک صنعتی زون کا دورہ کیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے وہاں ایک گاوں اور "تھری گارجز" آبی منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :