پاکستان سمیت دنیا بھر ملیریا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا

ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے جو مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے،ملک میں سالانہ 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں

بدھ 25 اپریل 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بدھ کو ملیریا سے بچائو کا عالمی دن منایا گیا۔ملیریا ایک جان لیوا مرض ہے جو مخصوص مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ وطن عزیز میں سالانہ 50 ہزار افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 30 لاکھ سے زائد افراد ملیریا سے متاثرہوتے ہیں.ملیریا کی بیماری میں خاص طور پر احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں بیماریوں سے بچنے کے لئے احتیاط پہ کم توجہ دی جاتی ہے۔ملیریا ایک سادہ سی بیماری ہے، لیکن یہ انتہائی پیچیدہ اور جان لیوا روپ بھی اختیار کر سکتی ہے جس میں صفائی ستھرائی اور گندے پانی کی موثر نکاسی بڑی احتیاط ہے۔مچھروں کے کاٹنے سے بچا کی جالی اور دواں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جا سکتا ہیدنیا بھر میں ہر تیس یا چالیس سیکنڈ بعد ایک مریض ملیریا سے لقمہ اجل بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس دنیا بھر میں ملیریا کے اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز رجسٹرڈ ہوئے جو2016 کے مقابلے میں یہ تعداد 50 لاکھ زیادہ ہے۔ملیریا سے متاثرہ مریضوں کی اکثریت غریب ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ملیریا 10 لاکھ جانیں نگل رہا ہے اوردنیا کی آدھی آبادی کو ملیریا کا خطرہ ہے۔ملیریا ایک بخار ہے جو کہ خاص قسم کے مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہیملیریا کا مرض انتڑیوں کی سوزش بھی پیدا کر دیتا ہیسوزش کے بعد مریض ملیریا کے بخار سے نکل کر ٹائیفائڈ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

مرض کی علامات میں منہ کڑوا ہونا، جسمانی کمزوری، جسم میں درد شامل ہے پٹھوں میں کھنچاؤ، ہاضمے کی خرابی متلی اور قے آنا بھی ملیریا کی علامات ہیں ۔حکومتی اداروں اور نجی شعبے کو اس بیماری سے آگہی پر مزید کام کرنے کی ضرورت اورملیریا کی بیماری سے بچاؤ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے