آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ہے ،سہیل انور سیال

حکومت کی کوشش ہے سب کا ووقار برقرار رہے، اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے میکنزم بنارہے ہیں،وزیر داخلہ سندھ

بدھ 25 اپریل 2018 17:48

آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ہے ،سہیل انور سیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ہے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا ووقار برقرار رہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ اگر آئی جی کو ہٹانے کی بات ہے تو اب بھی ہمارے پاس انہیں ہٹانے کے اختیارات ہیں۔آئی جی سند ھ کے اختیارات کم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا وقار برقرار رہے۔ انہوںنے کہاکہ اہم شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے میکنزم بنارہے ہیں ۔جب بھی سیکیورٹی اداروں کو اسلحہ سے متعلق انفارمیشن ملتی ہے کارروائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :