رمضان میں حاجیوں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 25 اپریل 2018 17:59

رمضان میں حاجیوں کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2018ء) سعودی کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے دوران حاجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کےلئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں اور ایئرپور ٹ تمام حاجیوں اور عمر رسیدہ افراد کو مطلوبہ خدمات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق یکم صفر 1439ھ سے شروع ہونے والے عمرہ کے تحت اب تک 64لاکھ31ہزار 604 حاجی ارض مقدس آچکے ہیں۔ جن میں سے10لاکھ ماہانہ کے تناسب سے پہنچے ہیں جبکہ 33لاکھ 97 ہزار757عمرہ زائرین واپس رخصت ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :