آزادی اظہار میں یورپ سب سے پیچھے اور مسلسل تنزلی کا شکار

یورپ میں صحافیوں سے نفرت اور توہین آمیز برتائو میں اضافہ ہوا ہے

بدھ 25 اپریل 2018 18:39

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اپریل2018ء) آزادی اظہارکی صورتحال میںیورپ سب سے پیچھے کھڑا ہے، یورپ میںآزادی اظہار تنزلی کا شکار ہے، یورپ میںصحافیوں سے نفرت اور توہین آمیز برتائو میںاضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران دنیا کے کسی بھی خطے کے مقابلے میں یورپ میں آزادی اظہار کی صورتحال سب سے بری طرح تنزلی کا شکار ہوئی۔

صحافیوں کی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق پولینڈ، ہنگری، سلوواکیہ اور چیک جمہوریہ میں حکومت اور سیاستدانوں کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو مخالفین کے خلاف نفرت انگیزی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوامیت پسندوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے بعد صحافیوں سے نفرت اور ان سے توہین آمیز برتاؤ کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :