ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے بی ایچ یو چارگلی، مڈل اور پرائمری سکولز چارگلی کے اچانک معائنہ

بدھ اپریل 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم نے بی ایچ یو چارگلی، مڈل اور پرائمری سکولز چارگلی کے اچانک معائنہ کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بیسک ہیلتھ یونٹ میں ڈاکٹرز و متعلقہ سٹاف کے حاضری رجسٹر ، صفائی ستھرائی ، ادویات وغیرہ کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ وہ مریضوں سے بھی ملے اور ان سے عملہ وہسپتال کی سروس کے بارے میں بات چیت کی ۔ انہوں نے پرائمری و مڈل سکول چارگلی کا بھی دورہ کیا اور اس دوران اساتذہ کی حاضری رجسٹر ، صفائی ستھرائی وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اہلکاروں کو عوام کے ساتھ انتہائی نرمی سے پیش آنے اور عوام کی حقیقی خدمت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کیساتھ پیار و محبت سے پیش آنا اور ان کو زیور تعلیم سے روشنا س کرانا ہمارا ملی فریضہ ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :