ڈی جی نیب بلوچستان جمعرات کو کرپشن سے متعلق عوامی شکایات کی شنوائی کیلئے کھلی کچہری لگائیں گے

کرپشن سے متعلق تمام شکایات پربلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،محمد عرفان بیگ

بدھ 25 اپریل 2018 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان مرزا محمد عرفان بیگ جمعرات26 اپریل کو عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے کھلی کچہری لگائیں گے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ کرپشن سے متعلق معلومات اور شکایات مکمل شواہد کے ساتھ نیب کے ریجنل آفس میں ڈی جی نیب کے روبرو پیش کر سکتے ہیں۔ نیب کے قانون 1999کے دائرہ کار میں آنے والی تمام شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میںلائی جائے گی جبکہ انفرادی نوعیت کے معاملات متعلقہ محکموں کو ریفر کیے جائیں گے،کرپشن کے عفریت پر عوامی تعاون سے قابو پانے اور شکایت کے فوری ازالے کیلئے چیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات سننے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں نیب کے تمام صوبائی سربراہان کو بھی ہدایت جاری کیں جس پر عملدرآمد کیلئے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان بروزجمعرات 26 اپریل 11بجے سے 1بجے تک کرپشن سے متعلق شکایات براہ راست خود سنیں گے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی راہنمائی کے لئے متعلع کیا جاتا ہے کہ ایسے جرائم جو نیب کے دائرہ کار میں آتے ہیں جیسے سرکاری خزانے کو فرد یا ادارے کی طرف سے نقصان پہنچایا گیا ہو، سرکاری اختیارات کا غلط استعمال کر کے مالی فوائد حاصل کئے گئے ہوں، عوام الناس سے دھوکہ دہی کی گئی ہو، بینکوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی واجبات کی دانستہ عدم ادائیگی کا ارتکاب کیا گیا ہو یا عوامی عہدے داروں اور سرکاری ملازمین اپنے مالی وسائل سے آعلی زندگی گزاررہے ہوں اور ناجائز اثاثے بنائے ہوں، ایسی تمام شکایت پر فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عرفان بیگ نے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے عوامی تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق تمام شکایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :