اقتصادی سروے (کل) جاری کیا جائے گا ، انتظامات مکمل

معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی ، کلیدی اقتصادی اشاریئے پیش کئے جائینگے

بدھ 25 اپریل 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کا اقتصادی سروے (کل) جمعرات کو جاریکیا جائے گا اس حوالے سے حکومت نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کیلئے ملکی معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور کلیدی اقتصادی اشاریے پیش کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقتصادی سروے میں ملکی معیشت کے اہم شعبوں بشمول نمو وسرمایہ کاری، زراعت، مینو فیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، مواصلات، کان کنی، مالیاتی وزرعی شعبوں، کیپٹل مارکیٹس، افراط زر، قرضہ جات وواجبات، محصولات ، توانائی ، تعلیم اور صحت کے علاوہ ملک کی مجموعی آبادی اور افرادی قوت ، روزگار، غربت اور فی کس آمدنی کی صورتحال ، ان شعبوں کیلئے اہداف اور کارکردگی کے بارے میں اعدادوشمار شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :