جماعت اسلامی کا خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے باجود تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 25 اپریل 2018 19:51

جماعت اسلامی کا خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25اپریل 2018 ء) جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے باجود تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایم ایم اے اتحاد بحال ہونے کے باعث آئندہ ہفتے خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی جائے گی۔ تاہم یہ علیحدگی کسی اختلاف کے باعث عمل میں نہیں آ رہی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے کے باجود تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ جماعت اسلامی صوبائی حکومت کو بجٹ پیش کرنے کے معاملے میں تمام معاونت اور حمایت فراہم کرے گی۔