اسلام آباد ہائی کورٹ سے سرزنش: وفاقی پولیس کے سربراہ کو شہر میں جرائم نظر آنا شروع ہو گئے

ایک ہفتہ سے روزانہ کی بنیاد پر وفاقی دارلحکومت میں مختلف جرائم کے مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے

بدھ 25 اپریل 2018 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سرزنش ہونے کے بعد وفاقی پولیس کے سربراہ کو شہر میں جرائم نظر آنا شروع ہو گئے گزشتہ ایک ہفتہ سے روزانہ کی بنیاد پر وفاقی دارلحکومت میں مختلف جرائم کے مقدمات درج ہونا شروع ہو گئے گزشتہ روز بھی وفاقی پولیس نے غیر اخلا قی سر گر میو ں اور دیگر جر ائم میں ملوث 25ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 2کلو 170گر ام چرس ،شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ہیں پولیس ترجمان نعیم اقبال کے مطابق تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم محمد ندیم سے 1کلو 100گر ام چرس ، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم امن آ کا ش سے 20لیٹر شراب ، تھا نہ نیلور پولیس نے ملزم یا سر علی سے 1کلو 70گر ام چرس اورپسٹل 30بور معہ ایمو نیشن ،تھا نہ بہا رہ کہو نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن اور دو بو تلیں شراب ،تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے غیر محفو ظ طریقہ سے ڈیزل لے جا نے پر ملزم عبد الر حمن کو گرفتار کر لیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوملزمان محمد وقار اورصابر علی کو گرفتار ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ایک عدد خنجر ، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان زاہد گل اور اکبر علی سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب ,تھا نہ سبز ی منڈی پو لیس نے محمد عبا س سے 140گر ام چرس بر آمد کر لی جبکہ بغیر اجا زت سلنڈر گیس بھر ائی کر نے پر دو ملزمان عبد العز یز اور محمد صفدر کو گرفتار کر لیا،تھانہ کو ہسار پولیس سیکٹر ایف سیون مرکز سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین عورتوں اورتین مردوں کو گرفتار کیا,تھانہ گو لڑ ہ پولیس نے خداداد ہا ئٹس میں غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث چھاپے کے دوران 6عورتوں اور3 مرد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلئے ہیں ۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :