جنوبی پنجاب میں باردانہ کی تقسیم کیلئے 3لاکھ سے زائد درخواستوں کی تصدیق مکمل

بدھ 25 اپریل 2018 22:56

ملتان۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی پی ایل آراے کی جانب سے باردانہ کی تقسیم کیلئے جنوبی پنجاب کے کاشتکاروں کی تین لاکھ سے زائددرخواستوں کی تصدیق کاعمل مکمل کرلیاگیا،پی ایل آراے کے مطابق درخواستوں کی تصدیق جنوبی پنجاب کی11اضلاع میں واقع اراضی ریکارڈسنٹرز کے کمپیوٹرڈیٹاسے کی گئی ہے جبکہ آٹھ ہزار سے زائد درخواستیں مستردکردی گئیں ہیں،انہوںنے بتایاکہ پنجاب بھر کے 152اراضی ریکارڈسنٹرزکے عملے نے پہلے مرحلے میں 14لاکھ سے زائد کاشتکاروں کاکمیپوٹررائزڈ ریکارڈصرف پانچ دن میں تصدیق کرکے فراہم کیاجس کیلئے عملہ نے 19گھنٹوں تک مسلسل کام کیا،انہوںنے کہاکہ شفافیت کوقائم رکھنے اورسروس ڈیلیوری کومزید موئثربنانے کیلئے اراضی ریکارڈسنٹرزکے عملے کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ،ڈائریکٹرجنرل پنجا ب لینڈ ریکارڈزاتھارٹی کیپٹن (ر)ظفراقبال عنقریب پی ایل آراے کے محنت اورلگن سے کام کرنیوالے افراداورملازمین کوانعامات اورتعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :