حکومت نے مالی سال کے بجٹ 2018-19 ء میں سگریٹ پر ٹائر تھری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
فیصلہ حکومت کو مالی سال 2016-17 ء میں سگریٹ کی غیر قانونی کھپت کی مد میں پہنچنے والے 62 ارب روپے کے خسارے کو کم کرنے کیلئے کیا گیا
بدھ 25 اپریل 2018 23:17
(جاری ہے)
سگریٹ کے عام پیکٹ پر ایف ای ڈی 33.40 روپے جبکہ 91 روپے سے زائد کے پیکٹ پر ایف ای ڈی 74.80 روپے لی جاتی ہے جو کہ غیر منطقی ہے۔
2010-11 ء اور 2015-16 کے درمیان غیر قانونی سگریٹ کی مد میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔ 2008 ء سے لے کر 2013 ء چھ سالوں کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں 43.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2016 ء میں غیر قانونی سگریٹ کی مد میں 62 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ جو کہ 2012 ء میں 27 ارب روپے نقصان تھا۔ پاکستان میں سالانہ سگریٹ کی کھپت 86.7 ارب سگریٹ ہے۔ جو کہ 1997 ء میں 49 ارب سگریٹ تھی ملک میں سالانہ سگریٹ کی پیداوار 57 ارب سگریٹ ہے باقی ڈیمانڈ غیر ملکی سگریٹوں سے پوری کی جاتی ہے۔ جو کہ قانونی طور پر بنائی جانے والی سگریٹ کمپنیوں کیلئے کافی تشویش کا باعث ہے۔ ٹائر تھری کے خاتمے کے بعد مقامی سطح پر بننے والی سگریٹ کی کھپت میں اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں بھی کافی اضافہ ہوگا۔ ٹائر تھری کے بعد ایک سگریٹ کا پیکٹ جس پر ٹیکس تھری کی وجہ سے سولہ روپے ٹیکس وصول کیا جاتا تھا اب اسے 33.40 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کریں گے۔ جس کا مقصد ٹیکس کم کرنے سے خزانے کو پہنچنے والے اربوں روپے کے نقصان کا تدارک کیا جاسکے اور کم لوگ سگریٹ خرید سکیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.