حافظ آباد ، نڈالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میںایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

بدھ 25 اپریل 2018 23:36

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) حافظ آباد میں نڈالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میںایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق صدر پولیس نے مرادیاں کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان ناکہ توڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس نے سیم نڈالہ کے قریب ڈاکوئوںکا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے جواب میںپولیس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی تاہم احسان اللہ نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا جبکہ اُس کے دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو احسان اللهسے ایک سرکاری رائفل اورایک پسٹل برآمد ہوا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق احسان اللهنے چند روز قبل ساگر کے قریب ناکہ پر روکنے پر ایک پولیس کانسٹیبل عمر عثمان کوشہید کردیا تھا اور بعدازاں ملزم اسکی رائفل لیکر فرار ہوگیا تھا۔ احسان اللهپانچ مقدمات میں سزا یافتہ چلا آرہا تھا ۔