مسجد الحرام میں اعتکاف کی درخواستیں 15شعبان سے پیش کرنے کی ہدایت،20رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کردیئے جائیں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

مسجد الحرام میں اعتکاف کی درخواستیں 15شعبان سے پیش کرنے کی ہدایت،20رمضان ..
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں کو 15شعبان تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سعودی اخبار کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں 15 شعبان تک جمع کرا دیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام درخواستیں جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے لی جائیں گی۔

16رمضان سے 20رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کردیئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :