کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے نگران ادارے کے ماہرین کی دوما میں دوبارہ آمد

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) عالمی سطح پر کیمیکل ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے اہ پی سی ڈبلیو کے ماہرین نے گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر شامی قصبے دوما کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مزکورہ ماہرین رواں مہینے کے اوائل میں دوما پر مبینہ طور پر کیے گئے تھے اور ایب ایک مرتبہ پھر وہاں گئے ہیں تاکہ گیس حملوں کی تفتیش کی جاسکے۔

اس ادارے کے ماہرین دوما پہنچ کر مختلف مقامات سے مبینہ گیس حملوں کے شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ شامی معاملات پر نگاہ رکھنے والے مبصرین کے مطابق دوما پر کیمیکل حملہ مبینہ طور پر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت نے کیا تھا۔ اس حملے کے جواب میں امریکا، فرانس اور برطانیہ نے شام کے مختلف مقامات پر گزشتہ ویک اینڈ پر میزائل اور فضائی حملے بھی کیے تھے۔