سعودی عرب، القصرا مال میں مملکت کا تیسرا سینما گھرکھولا جائے گا

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوب میں جلد ہی تیسرا سینما گھر کھولا جائے گا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق القصر مال کی انتظامیہ نے ٹویٹر کے اکائونٹ پر تحریر کیا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ شائقین ہم سے کیا چاہتے ہیں اور ہم ان کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر میں مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جلد ہی لوگوں کی تفریح کیلئے القصرا میں بھی جدید نوعیت کا سینما گھر قائم کر دیا جائے گا۔ واضھ رہے کہ سینما کے قیام کی حتمی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :