ایئر بس اور داسٴْو ایوی ایشن کے درمیان جنگی طیارے بنانے کا معاہدہ

جمعرات 26 اپریل 2018 10:50

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) طیارہ ساز اداروں ایئر بس اور داسٴْو ایوی ایشن کے مابین جنگی طیارے بنانے کا بنیادی معاہدے طے پا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں جاری فضائی اور خلائی جہازوں کی تجارتی نمائش ( آئی ایل ای) کے دوران ایئر بس اور داسٴْو ایوی ایشن کے مابین جنگی طیارے بنانے کا بنیادی معاہدے طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں اداروں نے بتایا کہ سن 2040 تک ان جہازوں کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔ فضائی اور خلائی جہازوں کی تجارتی نمائش ( آئی ایل ای) میں کیے جانے والے اعلان کے مطابق یہ طیارے جرمنی کے یورو فائٹر اور فرانس کے رفائل لڑاکا طیاروں کی جگہ فضائیہ میں شامل کیے جائیں گے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر جنگی جہازوں کی تیاری پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :