مسجد الحرام میں اعتکاف کی درخواستیں 15شعبان سے پیش کرنی کی ہدایت

آخری تاریخ 15رمضان،16سے 20تک کارڈجاری، درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:18

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہشمندوں سے 15شعبان سے درخواستیں طلب کرلیں۔سعودی میڈیا کے مطابق درخواستیں حرمین انتظامیہ کی جنرل پریذیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے لی جائیں گی۔

(جاری ہے)

15رمضان درخواست دینے کی آخری تاریخ ہو گی۔ 16رمضان سے 20رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ 19سے ماہ رمضان کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے۔ اعتکاف کے امیدوار مسجد الحرام کے گیٹ نمبر 119کے سامنے قائم خصوصی کیبن کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :