اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب، وارئرزکلب اور ینگ کیپٹل کلب کی کامیابی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آباد کرکٹ کے زیراہتمام اسلام آباد کرکٹ چیمپئن شپ میں پنجاب کلب، وارئرز کلب اور ینگ کیپٹل کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ پنجاب نے لکی سٹار کلب کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

(جاری ہے)

وارئرز کلب نے عمران میموریل کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور ینگ کیپٹل کلب نے جم خانہ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کرکٹ چیمپئن شپ میں (آج) جمعہ کو مارگلہ کلب کا مقابلہ ڈائمنڈ کلب سے ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں اور غوری کلب کا مقابلہ لاشسنگز کلب المسلم گرائونڈ پر ہوگا۔ چیمپیئن شپ میں اسلام آباد کے چار زونز کی 37 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سنٹرل زون کی 9 ، ویسٹ زون کی 11، نارتھ زون کی 7 اور ایسٹ زون 10 ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :