آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

جمعرات اپریل 12:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ پرسوں سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر۔13 اور انڈر۔14 جبکہ گرلز انڈر۔ 14 شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ (آج) جمعہ کو ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان اور ٹورنامنٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 29 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :