ْبرطانوی شہزادہ ولیم کی چرچ میں تقریب کے دوران آنکھ لگ گئی ،

شرکاء کی توجہ کامرکز بنے رہے

جمعرات 26 اپریل 2018 15:36

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء)برطانوی شہزادہ ولیم چرچ میں تقریب کے دوران وہ اونگھتے رہے،مشہزادہ ولیم نے چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور سوگئے اوریوں یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹی وی کے مطابق شہزادہ ولیم نے اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اونگھتے ہوئے پائے گئے۔اس دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ شہزادہ ولیم نے چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور سوگئے اوریوں یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔