ڈھیری وٹاں میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء)ڈھیری وٹاں میں قصابوں کی من مانیاں عروج پر مردہ بکریاں اور بیمار بکریوں کا گوشت 800روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ڈھیری وٹاں میں قصابوں نے اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے اور اس کے علاوہ بیمار گائے اور بینسوں کا گوشت بھی ضلع بھمبر کی حدود میں آتا ہے اس لیے حکومت کے ذمے دار آفیسران کو چاہیئے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کریں اور غفلت بھرتنے کو سخت سزا دی جائے تا کہ لوگو ں کو خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے اور ریٹ لسٹ لگوائی جائیں ۔