ساہیوال،محکمہ صحت کی ٹیم کے گولچکر میں چھا پے، دو جعلی لیبارٹریاں سیل ،مزاحمت کر نے پر دو ملزمان گرفتار

جمعرات 26 اپریل 2018 20:12

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ صحت کی ٹیم نے گولچکر میں چھا پے مار کر دو جعلی لیبارٹریاں سیل کر دیں مزاحمت کر نے پر دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔4کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے ڈاکٹر سعد بن سعید کی قیادت میں گولچکر میں جعلی ساہیوال لیبارٹری کے نام سے بنائی گئی لیبارٹری پر چھاپہ مارا تو وہ جعلی پائی گئی جس پر محمد نصیر اور اسکے تین ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور زماحمت کی جس پر پولیس نے محمد نصیر کو گرفتار کر لیا جبکہ تین نے سٹی لیب پر چھاپہ مارا جو کہ جعلی پایی گئی جس پر محمد رفیق انجم کو گرفتار کر لیا اور دونوں لیبارٹریوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی دو ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے اور دونوں لیبارٹریاں سیل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :