ساہیوال، ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں، شہری نقدی ‘موبائل فون اور 3بھینسوں سے محروم

جمعرات 26 اپریل 2018 20:39

ساہیوال۔26 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور 3بھینسیں لیکر فرارہوگئے، تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات جوہر ٹائون میںہو ئی یہاں محمد آصف گول چکر سے جوہر ٹائون جارہاتھا کہ راستے میں 4 نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر روک کر مو بائل اور نقدی 50ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے، دوسری واردات موضع اعظم سہو میںہو ئی یہاں مرتضیٰ وغیرہ 5ملزمان زمیندار شہادت علی کے احاطہ میں گھس کر 3بھینسیں ڈالہ پر لوڈ کرکے لے گئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :